تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2020

پولیس نے پکڑی اروناچل پردیش کی کریجی رومیا مارکہ شراب ۔ دو گرفتار ۔

چاند پور؛محمد شاہد(یواین اے نیوز 15جنوری2020)پولیس نے مفتی سرائے مندر کے قریب واقع ایک مکان سے اروناچل پردیش مارکہ شراب کی 20 پیٹی برآمد کرنے کا دعوی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔موصولہ خبر کے مطابق ایس آئی جے دیوی سنگھ کی ٹیم نے مخبر کی موصولہ اطلاع پر پپو کے گھر پر چھاپہ مارا ، گھر کے قریب کھڑے پپو اور اس کے بھائی اشوک کمار کپڑے کے ایک بیگ میں کریجی رومیو وہسکی شراب فروخت کررہے تھے۔ موقع دیکھ کر پولیس دونوں کو پکڑ لیا۔ دونوں پکڑے گئے بھائیوں نے بتایا کہ وہ یہ شراب باہر سے خریدتے ہیں۔

 اور وہ اسے فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے پپو کے مکان کے اندر اروناچل پردیش کی 20 پیٹیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے ، کریزی رومیو مارکہ انگریزی شراب فی بکس 48 بوتل، اور مجموعی طور پر 960 پووے بر آمد کیے ہیں ۔ پولیس نے ان دونوں کو شراب کی بوتلوں کے ساتھ تحویل میں لیا اور ان دونوں کے خلاف آبکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس کی اس پکڑدھکڑ سے شہری اور دیہی شراب اسمگلروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad