تازہ ترین

جمعہ، 24 جنوری، 2020

دلہن نے حق مہر میں بھارت کا آئین سمیت 100 کتابیں مانگ لیں۔

دہلی ۔(یو این اے نیوز 24 جنوری 2020)ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں ایک شادی کی تصویر  دنیا کے سامنے ایسی آئی جسے دیکھ سب لوگ حیران رہ گئے ۔دراصل کیرالہ ریاست کے  ترواناننت پورم میں رہائشی پذیر ایک جوڑے کی شادی کا دلچسپ واقعہ ملک بیرون ملک میں لوگوں کے درمیان خوب پذیرائی حاصل کررہا ہے ۔ملکی میڈیا کے مطابق اعجاز حکیم اور اجنا نظام کا عقدہ نکاح اکتوبر میں ہوا تھا  جسمیں اجنا نے اپنے ہونے والے شوہر اعجاز سے ایک سو کتابوں کا مطالبہ کرڈالا ۔

اعجاز نے دلہن کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق کتابیں حاصل کرنے کی جی جان لگاکر کوشش کی تاہم وہ شادی کی رات تک 97 کتابیں ہی لاسکا ۔ایک خبر کے مطابق ان کتابوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے اور سوویں کتاب ،بھارت کا آئین ، جسکو بہت جلد پیش کردی جائے گی ۔واضح رہے ان کتابوں میں ہر قرآن کریم کے علاوہ ہر مذاہب کی کتابیں ہیں اور مشہور ناول نگار خالد حسینی اور مورا کامی کے ناول شامل ہیں ۔

اس جوڑے نے اپنے خاص کمرے میں ایک بڑا شیلف لگادیا ہے جہاں یہ کتابیں رکھی گئیں ہیں ۔جسکی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔اور قارئین اپنے اپنے تئیں اس جوڑے کی سلامتی اور اس قدم کو سراہتے ہوئے دعا دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad