تازہ ترین

ہفتہ، 2 دسمبر، 2017

بیت العلوم یعنی پاسبان علم وادب کو صدمہ


 بیت العلوم یعنی پاسبان علم وادب کو صدمہ

تحریر،شفیق قاسمی، اعظمی 

وہ لمحات کتنے ہی اندوہناک اور پر ازغم پہاڑ سے زیادہ بوجھل ہوگئے جب لوگوں نے اچانک یہ دردانگیز خبر سنی کہ ان کی محبوب ترین انتہائی مشفق ومہربانی شخصیت راہی ملک عدم ہوگئی .اہل دنیا اور خاص طور پر مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ جس کسی کو اس دنیا میں آنا نصیب ہوا اس کو اک نہ اک دن اس جہان فانی سے رخصت ہونا بھی پڑا، اور اولیاء اللہ تو آخرت ہی کی زندگی کے لئے اس دنیا میں جیتے ہیں اور یہاں کی تمام آسائش و آرام کے وسائل کو اپنے پاس اللہ کی امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں.30 نومبر 2017 پنجشنبہ کی صبح حقیقتا تاریک بنکر آئی دیارحبیب جہاں انتقال کی عام مسلمان تو درکنار اولیاء اللہ بھی تمنا کرتے ہیں، امت کی خیر خواہ ھستی اپنی تمامتر ذمہ داریوں اور فرائض منصبی کو بمصداق،، خيرخلف لخيرسلف،، کے اپنے جانشینوں کو سونپتے ہوے داعئی اجل کو لبیک کہا (انالله وانا اليه راجعون)

عالم ھند حصوصا اعظم گڈھ میں میں کہرام مچ گیا، سارا ماحول غمناک اور رنج والم.میں ڈوب گیا، خوشی وطرب کی محفلوں میں یکلخت سنٹا چھاگیا، ہر حرکت پر سکتہ طاری ھوگیا.زبان حال وقال سے ساری قوم خصوصا مدرسہ بیت العلوم اپنے یتیم ہوجانے کی بولتی تصویر بنی ہوی ہے، مدرسہ کی ساری رعنائیاں اپنے سرپرست کی رفاقت پر حسرت کا مسجمہ بنی بنی ہوئی ہے، عوام اس بے بدل سرپرست کو خراج عقیدت وسپاس پیش کرنے کے لئے دل وجان سے بادیدہ نم مدرسہ بیت العلوم کا رخ کرنے لگے،، خيرخلف لخيرسلف، اپنے والد مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے غمگساروں کی جانب سے تعزیت قبول فرما رہے ہیں،، پاسبانِ علم وادب،، اور اس کے کئی ارکین بھی بیت العلوم سے منسلک ہیں لھذا یہ گروپ بھی اس غم میں برابر کا شریک ہے .فطرت کے قانون کے مطابق مفتی صاحب اس جہاں سے رخصت ہوے، لیکن زندگی ھو تو ایسی کہ جس پر دنیا رشک کرے، آپ نے جس کدو کاوش، جانفشانی اور اخلاص ومحبت کے ساتھ اصلاح نفس اور تعمیر وترقی کے بیج بونے سےلیکر تناور درخت بننے تک اس کی آبیاری فرمائی اور باغبانی کی اور چمن کی بہجت وشادابی کے لئے اپنا سب کچھ وقف کردیا تھا، اس کی مثال آج کی اس دنیا میں ملنا بے حد مشکل ہے، اللہ تعالی انہیں جزاے خیر عطا فرماے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس سے نوازے.،، ياأيتها النفس المطمئنة، ارجعي الي ربك راضية مرضية، فادخلي في عبادي وادخلي جنتي،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad