بلریا گنج وارڈنمبر5، ڈاکٹر ایوب نگر سے محمدسعد کی جیت ، حامیوں میں خوشی کی لہر
اعظم گڑھ ،رپورٹ،محمد احسن (یواین اےنیوزیکم دسمبر2017 )ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج وارڈ ۵، ڈاکٹر ایوب نگر سے محمد سعد نے جیت درج کی ہے ۔محمد سعد کی جیت سے ان کے حامیوں میں زبردست خوشی کا ماحول پایا جا رہاہے ۔ خیال رہے کہ بلریاگنج کے معروف سماجی کارکن محمد سعد سیاست کے گلیاروں میں پہلی بار اپنی قسمت آزما رہے ۔ اس موقع پر محمد سعد نے رائے دہندگان اور اپنے حامیوں کا شکریا ادا کیا او ر ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے مجھے جن امیدوں پرووٹ دیا ہے ، میں ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے مجھے جو پیار اور عزت دی ہے ، وہ سب میرے قرض کی مانند ہے اور ان کے قرض کو اتارنے کیلئے بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دوں گا۔ ا۔محمد سعد نے کہاکہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد یہ ہیکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں عوام کے حقوق اور ان کی خواہشات ، امنگوں اور تحفظات کی جنگ لڑنے کیلئے سیاست سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔ میں عوام کی خدمت اور ایک نیک مقصد سے سیاست کی دہلیز پر قدم رکھا ہے ۔واضح رہے کہ محمد سعد جماعت اسلامی کے اہم رکن اور جامعتہ الفلاح بلریا گنج کیلئے اتھاہ قربانیاں اور خدمات پیش کرنے والے محمد عیسیٰ کے پوتے ہیں ۔محمد سعد کو عوام کی حمایت ملنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی مانی جا رہی ہیکہ موصوٖ ف کا معروف و مقبول شخصیت سے ایک گہرا رشتہ ہے ۔ ڈاکٹر محمد ساجد خان ،انظرمفید ، محمد احسن ،محمدا نس ، محمد عمر اور محمد عبداﷲ، اشعر ساجد اور دیگر نے محمد سعد کی جیت پر گہری خوشی اور مسٹر سعد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں