تازہ ترین

جمعہ، 3 نومبر، 2017

اشتہار میں انہیں مقررین کا نام ڈالیں جو جلسہ میں آئیں.ابوذر مدنی

اشتہار میں انہیں مقررین کا نام ڈالیں جو جلسہ میں آئیں.ابوذر مدنی
 
جونپور۔رپورٹ۔اس​ماعیل عمران جون پور ی(یو این اے نیوز 3نومبر 2017)شاه گنج حلقہ  کے بیریک ڈیہی میں  ایک عظیم االشان جلسہ بعنوان اصلاح معاشرہ کے پروگرام میں  بحیث مقرر خصوصی حضرت مولانا ابوذر مدنی صاحب  بیان کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار میں انہیں لوگوں کانام ڈالا جائے جو جلسہ میں آئیں یہ بات  مولانا نے اسوقت کہی  جب اسٹیج پر  بیان کرنے کے لئے مولا نا مدنی تشریف لے گئے تو وہاں پر لگے بینر پر بہت سے ایسے علماء کا نام لکھا دیکھا جو موقع سے غائب رہے ،اس پر مولانا مدنی نے کہا کہ عوام میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اشتہار میں دئیے ہوئے لوگوں کے نام سے پروگرام میں آتے ہیں اور انہیں اپنے بیچ نہ پاکر واپس چلے جاتے ہیں۔اس لیے میرا  مشورہ ہے ان لوگوں کےلئے جو اسطرح کا پروگرام کراتے ہیں انکو چاہیے کہ اشتہار میں انہی لوگوں کا نام دیں جولوگ جلسے میں تشریف لائیں۔ اسکے بعد مولانا اصلاح معاشرہ پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت کا یہی مقصد ہوتا ہیکہ کی سماج میں اصلاح ہوجائے لیکن  آج معاملہ برعکس ہے ،جب تک  ہم اپنے نبی کے منہج پر کام نہی  کرینگے تب تک  معاشرہ کی ا صلاح نہی ہوسکتی ہے.اصلاح کے لئے سب سے پہلے اپنے ہی ذات سے شروع کرنا چائیے .لیکن اگر آپ اپنی ذات سے اصلاح نہی شروع کرینگے  تو کبهی اصلاح نہی ہوگی .مولانا  واقعات کے ذریعے  سامعین کو سمجهانے کہ بهی کوشش کی مولانا نے کہا ہماری اور آپ کی اصلاح کے لیے صرف ایک ہی راستہ ہے ،جس پر چل کر ہماری زندگی کامیاب ہوجائیگی ۔وہ ہے دین محمدی ۔  جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ کے ہاتهوں مکمل ہوا  .ہمارے سماج کے اصلاح  کا صرف واحد راستہ اسلام کی تعلیمات کو اپنے اوپر اور اپنے گهر والواں پر نافذ کرلیں .سبکی زندگی میں سکون آجائیگا.اسکے علاوہ بہت سے علماءکرام  نے بیان کیا وہیں پر اسعد ماہولی اور شکیل  نے اپنی پیاری آواز میں نعت  پاک پیش کی .جلسہ کی نظامت غیبی جونپوری نے کی .اس موقع پر مولانا رافع صاحب .مولانا شکیل صاحب .مولانا اسعد صاحب .حسن عسکری صاحب وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad