تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

آزاد امیدوار سریندر شنکھوار نے کیا آج شہر میں اپنی طاقت کا مظا ہرہ


آزاد امیدوار سریندر شنکھوار نے کیا آج شہر میں اپنی طاقت کا مظا ہرہ
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز24نومبر2017)سابق چیئرمین ا پما دیکشت نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سریندر شنکھ وار کو کامیاب بنا نے کی اپیل کی ،اور صدر بازار میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شنکھوار کے ساتھ ریلی نلاک کر اپنی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ساتھ ہی ساتھ لوگوں سے ووٹوں کی اپیل بھی کی ،اپما دیکشت (سابق چیر مین )اور انکے شوہر ڈاکٹر منوج دیکشت کی قیادت میں ، نکا لے گئے جلوس میں خواتینوں اور نوجوانوں نے بڑھ جڑھ کر حصہ لیا ،ان کے جلوس کی وجہ سے صدر بازار میںآمدو رفت بھی متاثر رہا ، اس موقعہ پر اپما دیکشت نے کہا شنکھ وار ایک صاف شبیہ کے ایماندار شخص ہیں ،میں ان پر اعتماد کرتی ہوں،اسی لئے میں اپنے نگر کے سبھی لوگوں سے پر زور اپیل کرتی ہوں کہ آپ لوگ بغیر کسی بھید بھاؤ کے اپنا قیمتی ووٹ شنکھ وار کو دیں ،سابق چیر مین اپما دیکشت کی شنکھوار کے لئے حمایت کا اعلان کر نے کے بعد اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کر نے کے بعد قصبہ کی سیاست نے ایک نیا موڑ لے لیا ،کیونکہ اپما دیکشت خود ایک معزز سیاسی خاتون ہیں ،نگر پنچایت امیدوار شنکھ وار کو سابق چیر مین کی حمایت ملنے کے بعد ایک مضبوط دعویدار کی حیثیت سے دیکھا جانے لگا ہے ،اپما دیکشت کے اس انتخابی میدان میں آنے کے بعد اور صدر بازار میں ایک جم عفیر مجمع کے ساتھ روڈ شو نے پارٹی کے نشان پر انتخاب لڑ رہے ایک مخصوص امیدوارکی نیند اڑ ادی ، 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad