تازہ ترین

جمعہ، 3 نومبر، 2017

نبی ﷺ شان میں گستاخی کر نے والے کو ابھی ہم بھو لے نہیں ہیں : مسلم نوجوان


نبی ﷺ شان میں گستاخی کر نے والے کو ابھی ہم بھو لے نہیں ہیں : مسلم نوجوان 
شیو داس کٹھیریا سے ٹکٹ واپس لیا جائے : مسلم سماج کی اکھلیش سے اپیل 
بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز3نومبر2017)شیوداس کٹھیریا کو سماج وادی پارٹی نے بلدیاتی چناؤکے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے ،کل دیر رات اس بات کی تصدیق ہو ئی ،شیوداس کے ٹکٹ کا اعلان ہو تے ہی ،آتش بازی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارک باد بھی پیش کی گئی ،شیوداس کٹھیریا کا سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ فائنل ہو جانے کے بعد مسلم سماج کا ایک بڑا نوجوان طبقہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ،بھوگاؤں کے نوجوانوں نے شیوداس کٹھیریا سے اپنی ناراضگی کا اہم سبب بتا تے ہو ئے کہا کہ شیوداس کٹھیریا کے بھتیجے (مانو کٹھیریا ) نے کئی مرتبہ شوشل میڈیا پر ہمارے نبی ﷺکی شان میں گستاخی کی ہے ،27.06.215 مطابق 27؍رمضان کو مانو کٹھیریا کی نبی ﷺ کی شان میں نازیبہ تبصرہ کیا تھا ،جس کی وجہ سے ہمارے پر امن قصبہ میں بد امنی پھیل نے کے ساتھ ساتھ ایک وبال بھی ہو چکا ہے ، جس میں پولس کو اپنی طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا تھا ،اس وقت پولس نے 20 مسلم نوجوانوں پرنامزد اورر تقریباً 200 ؍نامعلوم مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، آج جب سماج وادی پارٹی نے کٹھیریا کو ہی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ، تو وہیں مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ، اشتیاق حسین ،عرفان حسین ،توصیف خان ،زاہد خان ،عامر خان ،عاقب خان ،فیروز انصاری ،محمد ابراج منصور ،سلیم عادل ،احسان راعین ،محمد عمر،بلال انصاری ،وغیرہ لوگوں نے سپا سپریموں سے اپیل کی ہے کہ ایسے شخص سے ٹکٹ واپس لیا جائے ،ٹکٹ واپس نہ لینے کی صورت میں ہم مسلمان سماجوادی پارٹی کی کوئی بھی انتخابی میٹنگ مسلم محلوں میں نہیں ہو نے دیں گے ،وہ مسلم نوجوان جو کٹھیریا کی جانب سے محمد ﷺ پر نازیبہ تبصرہ کرنے کی وجہ سے آج بھی عدالتی کارروائیوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، سماجوادی پارٹی کے امیدوار شیوداس کٹھیریا کو وہ کس منھ سے اپنی حمایت دیں گے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad