تازہ ترین

جمعہ، 3 نومبر، 2017

مین پوری میں پکڑی گئی ایک ہندو دہشت گرد کی غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹری،ملزم راہل فرار


مین پوری میں پکڑی گئی ایک ہندو دہشت گرد کی غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹری،ملزم راہل فرار
ّمین پوری/رپورٹ،حافظ محمد ذاکر (یواین اےنیوز3اکتوبر2017))ریاست میں ایک طرف بلدیاتی انتخاب کا بگل بج چکا ہے تو وہیں دوسری جانب مجرمانہ کارروائیوں میں دشمن سماج عناصر اپنی سر گر میوں میں مصروف ہو گئے ہیں ،ضلع کی پولس نے بھی ایسے لوگوں کی نشاندہی کر کے اپنی پینی نظر رکھنی شروع کر دی ہے ،اور دشمن عناصر کے خلاف ایک زبردست مہم کا آغاز کر دیا ہے ،ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں ضلع مین پوری کے قصبہ کشنی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے گاؤں پر چھاپا ماری کرکے ایک غیر قانونی ہتھیاروں کی تعمیر کر تے اسلحہ کی فیکٹری پکڑ ہی ے، اس فیکٹری میں بڑی مقدار میں پولس نے اسلحہ بر آمد کیا ہے ، اسی کے ساتھ ساتھ اسلحہ بنانے کے دیگر اوزار بھی برآمد کئے ہیں. فیکٹری کے ڈائریکٹر نے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ،اسی کے ساتھ ساتھ پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کرلیا ہے.پولیس کے مطابق دیر رات مخبر کی اطلاع پر موضع بدھونی کے باشندے راہل ولد اشوک کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی،اسی اثناء راہل پولس کو دیکھ کر چھت سے کود کر فرار ہو گیا ؂ لیکن پولیس نے اس کی ماں سوشما کو پکڑ لیا،سوشما گاؤں میں آ گن واڑی مرکز پر ایک کارکن کے طور پر تعینات ہے. جو اب جیل میں بھیجی جا رہی ہے پولیس نے بتایا کہ راہل کے گھرسے دو تیار شدہ 315 بور کے طمنچہ، 14 نیم بنیں طمنچے،اور ان کو بنانے کا متعلقہ مواد بھی کثیر تعداد میں برآمد کیا ہے،اس کے علاوہ تمام وہ اوزار بھی پولس نے بر آمد کئے ہیں جو طمنچہ بنا نے میں استعمال ہو تے تھے ، فیکٹری میں بنائے جارہے اسلحہ کا استعمال انتخابی عمل میں رخنہ اندازی کے لئے ،اور دہشت پھیلا نے کے لئے کیا جا رہا تھا ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad