تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

بی جے پی کارکنان نے دیا ایس ڈی ایم کو میمورنڈم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18جنوری2020)میلہ شری ترپور بالا سندری دیوی میدان میں نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ذریعہ توڑے گئے گیٹ کو دوبارہ تعمیر نہ کرائے جانے سے ناراض بی جے پی کارکنان نے بھوک ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیتے ہوئے ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کو سونپا۔دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ نگر پالیکا پریشد نے چار سال قبل میلہ میدان میں واقع ٹھاکر پھول سنگھ گیٹ سمیت مہارانا پرتاپ گیٹ،مہرشی والمیکی گیٹ،مہاراجا اگر سین گیٹ اوربابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکرگیٹ کو سڑک تعمیر کے بعد بنائے جانے کی یقین دہانی علاقہ کے لوگوںکو کرائی تھی۔باوجود اس کے نگر پالیکا نے اب تک کسی بھی گیٹ کوتعمیر نہیں کرایا ہے۔

ساتھ ہی گزشتہ تین سالوں سے میلہ گیٹ کی تعمیر وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ نگر پالیکا پریشد دیوبند کی انتظامیہ نے اپریل ماہ میں ہونے والے میلہ سے پہلے گیٹ کی تعمیر مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا ہے جس کے سبب مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے،میمورنڈم میں تمام گیٹوں کا تعمیر ی کام فوری طور پر شروع نہ ہونے پرعدالت احاطے میں بھوک ہڑتال اور دھرنا دئے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں بی جے پی کے شہر صدر گجراج رانا،شیام چوہان،وجیندر گپتا،شبھلیش شرما،ڈاکٹر کانتا تیاگی،پروین گوئل،اجے گرگ،لکی ورما اور آلوک کھٹیک وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad