جونپور ۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پوری (یو این اے نیوز 1دسمبر 2017
کھیتاسرائے نگرپنچایت چناؤ میں وہاں کی عوام نے سابق چیئرمین وسیم احمد کو ایک بار پھر سے اپنا چیئرمین چن لیا ہے ۔وسیم احمد نے آزاد امیدوار نرملا گپتا کو 1790ووٹ سے ہراکر ایک بڑ ی۔کامیابی حاصل کی ہے ایسے میں بی جے پی امیدوار 1411ووٹ پاکر تیسرے مقام پر کھڑے ہوئے نظر آئے وہیں پر کانگریس پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی ندیم جاوید کے قریبی مانے جانے والے فہیم احمد کانگریسی امیدوار کے طور پر محض 378ووٹ حاصل کرسکے ۔واضح رہے یہاں پر ندیم جاوید کی ٹیم بہت ہی زورشور سے فہیم احمد کو انتخاب لڑارہی تھی لیکن سپا امیدوار وسیم احمد کے سامنے کوئی نہی ٹک سکا۔ ۔جونپور صدر سے
جونپور نگر پالیکا سے بی ایس پی امیدوار مایا ٹنڈن نے جیت درج کی ۔منگرا بادشاہ پور نگر پالیکا سے بی جے پی امیدوار سیو شاہو نے جیت درج کی ۔شاہ گنج نگر پالیک سے بی جے پی امیدوار گیتا جیسوال نے جیت درج کی ۔نگر پنچایت کیراکت سے آزاد امیدوار وجئے شاہو نے جیت درج کی ۔نگر پنچایت ظفرہ باد سے آزاد امیدوار پرمود برناوال نے جیت درج کی ۔نگر پنچایت مڑیاہوں سے آزاد امیدوار رخسانہ بیگم نے جیت درج کی۔نگرپنچایت مچھلی شہر ایس پی امیدوار شبینہ نے جیت درج کی۔نگرپنچایت بدلا پور سے ایس پی امیدوار امردیئ نے جیت درج کی۔نگر پنچایت کھیتاسرائے سے ایس پی امیدوار وسیم احمد نے جیت درج کی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں