تازہ ترین

پیر، 2 جون، 2025

مکہ مکرمہ: وزٹ ویزا پر حج کی کوشش، نو افراد گرفتار ڈرونز سے نگرانی

مکہ مکرمہ: وزٹ ویزا پر حج کی کوشش، نو افراد گرفتار ڈرونز سے نگرانی 
مکہ مکرمہ میں سعودی سکیورٹی فورسز نے وزٹ ویزا پر آئے نو غیر ملکیوں کو بغیر حج پرمٹ کے حج کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے نگرانی کے دوران مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلا۔

 سعودی قوانین کے تحت خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، جیل، بے دخلی اور 10 سال کی پابندی کی سزا ہے۔ ڈرونز سے مقدس مقامات کی نگرانی جاری ہے۔ 2025 کے حج سیزن کے لیے 2.5 لاکھ اہلکار تعینات ہیں۔ 

سعودی حکام نے غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے "#لا_حج_بلا_تصريح" مہم شروع کی ہے، جو عازمین کی حفاظت اور فریضے کے تقدس کو یقینی بناتی ہے۔ وزٹ ویزا ہولڈرز کو غیر قانونی حج سے خبردار کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad