امریکہ ۔(یو این اے نیوز 5اکتوبر 2020) کورونا مثبت ڈونالڈ ٹرمپ کی طبیعت کے تعلق سے جنتا بتایا گیا تھا ۔اس سے کہیں زیادہ انکی طبیعت نازک بنی ہوئی تھی ۔وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹاف مارک میڈوج نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صورت حال کے تعلق سے جمعہ کے روز سرکاری طور پر جو بتایا گیا تھا۔
اس سے کہیں زیادہ انکی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے انھیں دیکھا تو بخار تھا اور خون آکسیجن کی سطح تیزی سے گر گئی تھی، اسکے بعد اسپتال لے جانے کے لئے کہا گیا تھا. یہ بیان میڈوج نے فاکس نیوز براڈکاسٹ پر ہفتہ کی رات کو ایک انٹرویو کے دوران دیا، جس میں 74 سالہ صدر کی صحت کے تعلق سے بھی بتایا گیا تھا۔ فاکس میزبان جینن پرور سے کہا "میں آپ کو سب سے بڑی بات جو کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے جو دیکھا کہ اب انھیں بخار نہیں ہے اور آکسیجن کی سطح بھی بہت اچھی ہے." انہوں نے کہا - "ہم کل صبح ان کے بارے میں بہت فکر مند تھے. صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بخار تھا اور آکسیجن کی سطح تیزی سے گر گئی تھی.
لیکن، صدر پرانے انداز میں کھڑے ہوکر چہل قدمی کررہے تھے وائٹ ہاؤس کے حکام نے جمعہ کو کہا تھا کہ ٹرمپ کو معمولی انفیکشن ہے اور وہ مسلسل کام کر رہے ہیں. انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگرچہ ڈاکٹر والٹر ریڈ اور جانس ہاپکنز نے ٹرمپ کو اسپتال جانے کے لئے مشورہ دیا. میڈوج نے کہا، کل صبح سے بہتر ہے . جب ہمیں اور ڈاکٹروں کو پتا چلا تھا ہم سبھی کافی فکر مند تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں