تازہ ترین

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماجی کار کن بھی مالی تعاون کر رہے ہیں ۔ڈی ،ایم

مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 11اپریل 2020)عالمی وبا کورونا وائرس سے گزر رہے ساری دنیا کے لوگ اس مصیبت کی گھڑی میں ضلع کے لوگ بھی شانہ بشانہ کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے بحران میں ضلع کے لوگ غریبوں ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ۔ کچھ لوگ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے نظر آرہے ہیں ،تو کچھ کھانے کی اشیاء کی کٹ پہنچا رہے ہیں ۔گویا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ضلع کے لوگ ہر ایک ممکن مدد کر رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں، بہت سارے سماجی کارکن آگے بڑھ کر مالی تعاون بھی کر رہے ہیں ،اسی ضمن میں آج گرام انجنی کے پردھان اومیندر یادو نے 50 ہزار روپے دیئے ہیں۔

 ضرورت مندوں کو اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے لئے۔جس میں آٹا، چاول، تیل، مصالحہ وغیرہ ضرورت مند اور غریب لوگوں کو مہیا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سارے سماجی کارکنوں نے وزیر اعظم، چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کو مالی تعاون پیش کیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کئی سماجی کار کنان دونوں وقت غریبوں،ضرورت مندوں کو کھانے کے پیکٹ بھیج رہے ہیں، کوئی بھی شخص لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے لئے پریشان نہ ہو ۔اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر سوامی مدن، گرام پنچایت انجنی چیف اومندر یادو موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad