تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

بی جے پی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس ہی لینا ہوگا :ندیم علی

مین پوری،حافظ محمدذاکرحافظ(یواین اے نیوز18جنوری2020)این ،آر،سی ،سی،اے،اے کو لیکر پو را مکمل سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ،کہیں نہ کہیں لوگوں میں بے چینی کی کیفیت بھی پائی جارہی ہے ،خصوصاً غریب طبقہ اس ایکٹ کو لےکر کافی متفکر نظر آرہا ہے ،شہر فیروز آباد میں نئے قانون کو لے کر ابھی حال ہی میں ہوئے احتجاج اور اس کے بعد پولس کی شدت پسند انہ کارروائی سے کئی حلاکتیں بھی ہوئیں ،اس کے بعد سے شہر کے لو گ مختلف فکروںمیں تقسیم ہو گئے ،ہمارےنمائندےنےشہر فیروز آبادمیں دورہ کیا، لوگوں کے کچھ اسطرح کے تاثرات دیکھے گئے ،قاری نعیم الدین نے کہا کہ یہ قانون دستور ہند کے منافی ہے ،آئین ہند اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ مذہب ،زبان یا علاقائی بنیاد پر کسی طرح کا ملک کے رہنے والوں میں امتیاز کیا جائے ،لہٰذا تمام ممکنہ کوششیں کی جائیںگی کہ یہ قانون ملک میں نافذ نہ ہو سکے ،اس کے لئے بڑے بڑے لیڈران مفکرین،علمائ،سیاست داں کوشاں ہیں۔

اور سب سے بہتر بات یہ ہے کہ دستورہند کی حفا ظت کے لئے سبھی قوم مذہب والے بلا تفریق مذہب وملت کے اس قانون کی مخالفت میں سرگرداں ہیں ۔حکومت کو یہ قانون واپس لینا ہی پڑیگا ، ایس ایم عمران علی نے کہا کہ اس حکومت نے ہم غریبوں کو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کر دیا ہے ،میں چوڑی کے کارخانہ میں کام کروں یا شہریت ثابت کر نے کے لئے کاغذ اکٹھا کروں،اسی درمیان بے بسی اور لاچاری جب نظر آئی جب ایک محمد زبیر نامی شخص نے ہمارے نمائندے کو اپنے یکجا کئے گئے کچھ دستاویزی کاغذ کات پیش کئے، تو اس میں ایک انگریزی میںپرنٹ کیا ہوا کاغز کا رقعہ نظر آیا جو ایک اخباری کٹنگ تھی جو کافی بوسیدہ تھی ،مگر زبیر تعلیم یافتہ نہ ہو نے کی وجہ سے اس کو کسی دستاویز سے کم نہیں سمجھ رہے تھے ، اور نہایت حفاطت سے اس کو اپنی فائل میں رکھے ہوئے تھے ،محلہ حسینی کے ندیم علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامیابیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔

اس حکومت نے اپنے نا اہل ہو نے کا ثبوت دیدیا ہے ،ہر محاظ پر یہ حکومت ناکام ہے ،چاہیں وہ اقتصادی معاملات ہوں ،ملازمت کے معاملے ہوں ،مہنگائی کا معاملہ ہو ،ہر محاذ پر ناکام ہی ثابت ہوئی ہے ،اب حکومت کے پاس صرف اپنے وجود کو باقی رکھ نے کے لئے ایک لفظ باقی رہ گیاہے ،وہ ہے پاکستان ،پاکستان کے لفظ کو ہمارے ملک کے بڑے لیڈران چاہیں وہ وزیر اعظم ہوں یا وزیر داخلہ اپنی ہر ایک سیاسی ریلیوں میں بار باردہراتے نظر آتے ہیں ،ہمارے ملک کے بر سر اقتدار لیڈران کبھی بے روزگاری کو کم کر نے معشیت کو بڑھا نے ،کسانوں کی آمدنی دوگنی کر نے کی بات کبھی نہیں کرتے ،اب بی جے پی والوں کےلئے مندر مسجد کا مدعا ختم ہوگیا ،اب اپنی خفت کو مٹا نے کے لئے اپنے ہی حامیان کے درمیان بار بار ایک ہی لفظ '' پاکستان،پاکستان '' دہراتے نظر آتے ہیں ،اور ہمارے ملک کے کچھ نا سمجھ لوگ اسی کو ملک کی ترقی کا معیار سمجھ رہے ہیں ، ملک کی معاشی حالت روز بروز گر رہی ،مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے ،ملک ترقی پذیر ممالک کے زمرے سے بہت پیچھے چلا گیا ،اگر ملک میں بی جے پی اسی طرح اپنی غلط پالیسیوںکو نافذ کرتی رہی،اور اسی طرح ہندو ،مسلم سیاست کا کھیل کھیلتی رہی تو ملک اور عوام کو بہت برے دن دیکھنے ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad