گودان ایکسپریس میں لاوارث بیگ ملنے سے مسافروں میں افراتفری!
پھولپور،اعظم گڑھ/رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017)چھپرا سے چل کر کرلا ممبئی تک جانے والی گودان ایکسپریس میں دو لاوارث بیگ ملنے سے افراتفری مچ گئی۔واضح رہے شاہ گنج اور خوراسوں موڑ کے بیچ پولس نے اے سی کوچ کی تلاشی لےرہے تھے، تبھی دوبیگ لاوارث ملے،جب یہ خبر بوگی میں پہنچی تو لوگوں میں افراتفری پھیل گئی، پولس کے سمجھانے بجھانے پر لوگ خاموش ہوئے، بعد میں جب بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں سے ڈھیر سارے گٹکھے برآمد ہوئے،جس کی قیمت تقریباً تیس ہزار روپیہ ہوگی۔پولس کی تلاشی کے وقت ہی گٹکھا مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ممبئی میں گٹکھوں پر کئی سالوں سے پابندی لگی ہوئی۔اسی طرح چوری چھپے لوگ لے جاکر بیچتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں