تازہ ترین

منگل، 31 مارچ، 2020

نظام الدین تبلیغ مرکزکو بدنام کرنا بند کریں ۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی(یواین اے نیوز31مارچ2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی)کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی نظام الدین تبلیغ مرکزاور رہنماؤں کے خلاف کورونا وائرس پھیلاؤ میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام لگاکر ان کی بدنامی کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ معتصبانہ میڈیا کے ذریعے یہ شیطانی پروپگینڈہ لاک ڈاؤن کے اس دور میں صرف فرقہ وارانہ نفرت کے وائرس پھیلانے میں مددگار ہوگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عوامی رابطے پیدا کرنے میں جو کردار نبھایا ہے اس کو چھپا نہیں سکتی ہے۔ 

تبلیغ مرکز نے کسی قانون یا حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ اگر انہیں لاک ڈاؤن کے دوران مندوبین کو رکھنا پڑا ، تو یہ اس وجہ سے ہے کہ حکومت نقل و حمل یا رہائش فراہم کرنے میں ناکام رہی ۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ میں تمام حکام اور گروپوں کایاد دلانا چاہتا ہوں کہ اب گندی سیاست کا وقت نہیں ہے ۔ تبلیغ کے اجلاس پر توجہ مرکوز کرنا اور اترپردیش وزیر اعلی کی سربراہی میں ایودھیا میں ہوئے اجلاس کو نظر انداز کرنا شرمناک بات ہے ۔ میری ان سب سے گذارش ہے کہ وہ مہذب اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں اور تبلیغ مرکزکو نشانہ بنانا بند کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad